خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

Apr 30, 2021 | 14:47:PM
 خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بنچ سابق وزیر دفاع کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ خواجہ آصف نے آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ گزشتہ سماعت پر بنچ کے ایک رکن کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت نہیں ہوسکی تھی۔خواجہ آصف نے نقطہ اٹھایا تھا کہ نیب کی جانب سے سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تمام اثاثے ڈیکلئر ہیں لہذا عدالت درخواست ضمانت منظور کرے۔ نیب نے اپنے تحریری جواب میں خواجہ آصف کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔نیب کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ خواجہ آصف نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے اور منی لانڈرنگ کی جس کے تمام ثبوت موجود ہیں لہذا عدالت خواجہ آصف کی ضمانت خارج کرے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم تحریک لبیک پر پابندی، جائزہ لینے کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ