لوگ مر رہے ہیں لیکن کرکٹ کھیلی جارہی ہے۔۔۔ آئی پی ایل پر تنقید جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ببھارت میں روزانہ اوسطاً 3 لاکھ 40ہزار سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، ایسے میں برطانوی فٹبال کے لیجنڈ گیری لائنکر اور مشہور انگلش براڈکاسٹر پیئرس مورگن نے بھارتی کرکٹ بورڈ پر الزامات عائد کئے ہیں کہ وہ بھارت میں کورونا کے قومی بحران کے باوجود آئی پی ایل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے فٹبال کے لیجنڈ گیری لائنکر جو اب ایک ٹی وی کامنٹیٹر ہیں نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں IPL سے اتنا ہی پیار کرتا ہوں جتنا کسی بھی کرکٹ پرستار، لیکن ہندوستان میں اس وقت ہونے والی کورونا تباہی کو دیکھتے ہوئے یہ اس کی حد درجہ غلط بات ہے۔ لوگ مررہے ہیں لیکن کرکٹ کھیلی جارہی ہے۔ انگلش براڈکاسٹر پیئرس مورگن نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’ہولناک کوویڈ بحران‘ کا ذمہ دار ٹھہرایا اور مزید کہاکہ موجودہ حالات میں کرکٹ ’غیرمتعلقہ‘ ہے۔ مورگن نے ٹویٹ کیاکہ انڈین پریمیر لیگ کو خوفناک کوڈ بحران کے بعد جاری نہیں رہنا چاہئے۔ ملک کی واحد توجہ مشتعل وبائی مرض پر مرکوز ہونی چاہئے۔ کرکٹ غیرمتعلق ہے۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل میں موجود غیرملکی کھلاڑیوں میں وباء کے تعلق سے خوف بڑھتا جارہاہے۔ متعدد غیرملکی کھلاڑی اس لیگ سے دستبردار ہوچکے ہیں جن میں آسٹریلیا کے ایڈم زمپا‘ کین رچرڈسن اور اینڈریو ٹائی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ہندوستان کے روی چندرن اشون نے بھی ذاتی وجوہات کی وجہ سے آئی پی ایل سے وقفہ لے لیاہے۔ ایسی بھی خبریں ہے کہ آئندہ دنوں میں اور بھی کھلاڑی آئی پی ایل سے باہر ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے اصرار کیاہے کہ آئی پی ایل میچز ہوتے رہیں گے۔ بورڈ نے اور یہ دعوی کیاکہ وہ کورونا بحران کے دوران لوگوں کو راحت اور تفریح فراہم کررہے ہیں۔ دوسری جانب لوگ اس پر سخت تنقید کررہے ہیں کہ جب لوگ مررہے ہیں تو ایسے میں تفریح کیسی کی جاسکتی ہے.
یہ بھی پڑھیں: کورونا بحران: لوگ مر رہے ہیں یہ ہم سب کی ناکامی ہے،بمبئی ہائیکورٹ