(24نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے خلاف ایف آئی آر درج ہونے پر حفاظتی ضمانت کرالی۔
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کے پی کے وزیر صحت کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ،صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا مقدمہ درج ہونے کے تین روز بعد مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی جو منظور کرلی گئی۔
واضح رہےکہ تیمور سلیم جھگڑا نے چند روز قبل ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک افطار پارٹی میں شرکت کی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ نے وزیرصحت کےخلاف مقدمہ درج کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر