کورونا :رندھیر کپور آئی سی یو منتقل،علاج جاری ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار، ہدایتکار و پروڈیوسر رندھیر کپور کو انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا کرینہ اور کرشمہ کپور کے والد رندھیر کپور کو گزشتہ روز اُن کی طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے کوکیلابین امبانی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔اب ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین معلومات کے مطابق رندھیر کپور کو انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) منتقل کردیا گیا ہے جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔
ڈاکٹرز نے اداکار کے تمام ٹیسٹ کے نتائج آنے کے بعد اُنہیں انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب گزشتہ روز رندھیر کپور نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا تھا کہ انہیں سانس لینے میں کوئی دشواری پیش نہیں آ رہی ہے اور انہیں آئی سی یو منتقل ہونے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ رندھیر کپور نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا اور ان کی طبیعت بھی مسلسل خراب ہورہی تھی جس کے باعث انہیں ممبئی کے ہسپتال میں داخل کردیا گیا تھا۔ممبئی کے کوکیلابین امبانی ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر سنتوش سیٹھی نے اداکار رندھیر کپور کے ہسپتال میں داخل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اداکار کی طبیعت میں مسلسل بہتری آرہی ہے تاہم ان کے متعدد ٹیسٹ لیے گئے ہیں جن کی رپورٹس آنے پر ان کی صحت سے متعلق کچھ کہا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی بزنسمین مکیش امبانی اپنے اخراجا ت پرتمام ملازمین کو کورونا ویکسین لگوائیں گے