معروف پاکستانی اداکارہ کورونا کا شکار..ویڈیو پیغام جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کورونا کے وار تھم نہ سکے،،معروف پاکستانی اداکارہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔
’’تنہائیاں‘‘ اور ’’دھوپ کنارے‘‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرنے والی اداکارہ مرینہ خان نے اپنا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر گزشتہ روز ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے دی۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے خود کو 14 دنوں کے لئے اپنے کمرے میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔اداکارہ مرینہ خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے پھیلی قیاس آرائیوں کہ کورونا کچھ نہیں ہوتا وغیرہ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی پہلے کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا تھا لیکن اب جب وہ خود اس خطرناک وائرس کا شکار ہوگئی ہیں تو ان کی طبعیت بہت خراب ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ مرینہ خان نے کورونا کی علامات بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا ایک حقیقت ہے مجھے کورونا کی وجہ سے بار بار بخار چڑھتا ہے، اترتا ہے، سر میں بھی درد رہتا ہے لیکن شکر ہے اب سر کا درد کم ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان، ندا یاسر، یاسر نواز، علی عباس، علی رحمان خان، امیر گیلانی، صحیفہ جبار، علیزے شاہ، نعمان سمیع، روبینہ اشرف، ابرارالحق، واسع چوہدری، نوید رضا، شفاعت علی، سلمان احمد، عثمان مختار اور جواد احمد سمیت کئی پاکستانی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار رندھیر کپور کابھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، ہسپتال داخل