بلاول بھٹو زرداری کا صدر عا رف علو ی سے مستعفی ہو نے کا مطالبہ

Apr 30, 2021 | 16:44:PM

(24نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کے شکرگزارہیں ۔ثابت ہوگیا کہ عوام اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق بلاول بھٹو زردا ری کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ عبرتناک شکست سلیکٹیڈ حکومت کوپیغام ہے۔ غربت ،مہنگائی اورعوام دشمنی پرعوام نے سلیکٹیڈ کورد کیا ۔ پاکستان کی سیاست جمہوری قوتوں کی طرف راغب ہے۔ ضمنی انتخاب سینیٹ کے انتخابات پھرچیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں ان کوہرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انصاف کے بغیر کوئی ملک آگے نہیں جاسکتا :وزیراعظم
بلا ول بھٹو کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیاجومحنت کرتا ہے اس کی جیت ہوتی ہے۔ ملیربلدیہ کے انتخابات نے ثابت کیاکہ کراچی کی عوام ہمارے ساتھ ہیں ۔ہم بھی ان کی توقعات پرپورااترنے کی کوشش کریں گے۔ حکومت کی معاشی اورسیاسی پالیسیوں کوعوام نے رد کیا۔ پیپلزپارٹی کے جیالوں نے رمضان اورکووڈ میں بھی جان لگاکرکام کیا ۔ جسٹس قاضی فائزعیسی کے ساتھ جب واقعہ ہواتھا ریفرنس دائرکیاگیاتب بھی ہم نے مذمت کی تھی۔ یہ عدلیہ پرحملہ تھا ،ان کومستعفی ہونا چاہیئے تھا۔ ان لوگوں کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیئے جنہوں نے معزز جج کوسیاسی انتقام کانشانہ بنایا ۔ہم اس فیصلے کوویلکم کرتے ہیں ۔ہم چاہتے ہیں کہ کسی کی کردارکشی نہ ہو ۔ہمارے وزیرقانون اوراحتساب کے مشیرکومستعفی ہونا چاہیئے ۔کابینہ نے صدرکوریفرنس بھیجاتھا، صدر عا رف علو ی سمیت سب کومستعفی ہونا چاہیے۔ 

یہ بھی پڑھیں:مندوخیل کی جیت عوام کا پیپلز پارٹی پراعتماد ہے ،آصف زرداری

مزیدخبریں