(24نیوز)دفتر جاکر جان بوجھ کر اتارا ماسک اور زور سے کھانس کر کووڈ پازیٹو شخص بولا، یہ وائرس وہ سب کو دے گاجس سے 22 افراد کو کو رونا ہو گیا۔حیران کن بات یہاں یہ ہے کہ جن لوگوں کو اس شخص سے کورونا وائرس ہوا ہے ان میں تین بچے ہیں جن کی عمر ابھی محص ایک سال ہی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق کورونا وائرس وبا کا قہر پوری دنیا میں برپا ہے۔ چاروں طرف تباہی کا منظر دیکھنے کے بعد بھی کچھ لوگ جان بوچھ کر اپنی شرمناک حرکتوں سے خود کی زندگی تو خطرے میں ڈال ہی رہے ہیں۔ وہیں ساتھ ہی دوسروں کو بھی موت کے منہ میں دھکیلنے سے باز نہیں آرہے ہیں۔
اسپین میں چالیس سالہ ایک شخص کو 22 افراد میں کووڈ وائرس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اسپین کی پولیس نے اطلاع دی کہ ملوکرا شہر سے اس چالی سالہ شخص کو کورونا وائرس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ شخص کورونا پازیٹو ہے اور اس نے جان بوچھ کر 22 لوگوں میں کورونا انفیکشن پھیلایا ہے جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔
اس کے دفتر کے ساتھیوں نے پولیس کو بتا یا ہے کہ وہ 40 ڈگری بخار میں ہی کام کرنے جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:معروف پاکستانی اداکارہ کورونا کا شکار..ویڈیو پیغام جاری