(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان سے استعفیٰ طلب کرلیا،وزیراعظم کی جانب سے خط میں گورنر بلوچستان امان اللہ خان سے مستعفی ہونے کاکہاگیا۔
خط میں مزید کہاگیاہے کہ بلوچستان میں نیا گورنر تعینات کرنا چاہتا ہوں،درخواست ہے مستعفی ہو جائیں ۔
گورنر بلوچستان کیلئے تحریک انصاف کے ظہور آغااورفیض کاکڑ کے ناموں پر غورکیا جارہا ہے اس کے علاوہ سعید مندو خیل اورنصیب اللہ بازئی کے نام پر بھی زیر غورہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کا صدر عا رف علو ی سے مستعفی ہو نے کا مطالبہ