(24نیوز)کورونا کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ بھارت سے متحدہ عرب امارت منتقل کیا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق ہندوستان میں دن بدن بڑھتے کورونا کیسز کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد بھی خطرے میں پڑ گیا اور اس کے یو اے ای منتقل کئے جانے کی بھی بات کی جا رہی ہے۔انڈین کرکٹ بورڈ کے ممبر دھیرج ملہوترہ کا کہنا تھا کہ ہمارا بورڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاداور میزبانی کے لیے پر امید ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ اس سلسلے میں آئی سی سی سے مسلسل رابطے میں ہیں لیکن اگر کسی ہنگامی صورتحال کا سامنا ہوتا ہے تو ہم ایونٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کرنے پر غور کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:نومسلم جنوبی افریقی کرکٹر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل