(24 نیوز)امریکی اخبار نے بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں کا ذمہ دار مودی کو قراردیدیا۔
واشنگٹن پوسٹ نے کہاکہ بھارت میں کورونا کی نئی ہلاکت خیز لہر کے ذمہ دار مودی ہیں ،مودی نے کورونا کے یومیہ 2 لاکھ کیسز سامنے آنے کے باوجود جلسے کئے ،امریکی اخبار کا مزید کہناہے کہ انتخابات ملتوی کرنے کے بجائے دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اجتماعات کی اجازت دی گئی۔
واشنگٹن پوسٹ میں کہاگیاہے کہ کمبھ میلے میں ملک بھر سے آئے 25 لاکھ سے زائد یاتریوں نے گنگاجمنا میں ڈبکی لگائی ،کمبھ میلے کے دوران ایس او پیز کو کسی خاطر میں نہیں لایاگیا ،مودی نے الیکشن اور پھر کمبھ میلے کی اجازت دیکر عوام کو سیاسی مقاصد کی بھینٹ چڑھا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی صحافی کورونا کا شکار ہو کر موت کی کھائی میں اتر گئے