برطانوی کرکٹ ٹیم کے16سال بعددورہ پا کستان کی تا ریخ کا اعلان کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹو یٹ میں بتا یا ہے کہ 16سال بعد اسی سال اکتوبر میں انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی اور اگلے سال انگلش ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے آئے گی۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر سے ملاقات کر رہے ہیں۔
Lovely meeting my friend @CTurnerFCDO Extremely delighted to know that after the gap of sixteen years,October this year English Cricket Team will be visiting Pak and next year again for a full test series,we have come a long way from the devastating attack on SL team pic.twitter.com/dqb8oms19c
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 30, 2021
تفصیلات کے مطا بق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ رواں سال کی دوسری ششماہی میں برطانوی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اس دوران برطانوی میوزیکل بینڈ بھی پاکستان کا دورہ کرے گا۔اس پر وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ برطانوی کرکٹ ٹیموں اور میوزیکل بینڈ کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں، کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والوں کیلئے یہ ایک اچھی خبر ہے، اس سے شہریوں کو مزید تفریج کا ماحول میسر آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت سے T20 ورلڈ کپ کی کہاں منتقلی کا امکان۔۔جان کر آپ کا دل خو ش ہو جا ئے گا