حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت نہیں بڑھائی جائے گی۔ اوگرا کی سمری میں 5 سے 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ وزیراعظم نے اسے نامنظور کر کے 16 اپریل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اوگرا کی سفارش کردہ قیمتیں لف ہیں۔ جو منظور نہیں کی گئیں۔
وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت نہیں بڑھائی جائے گی۔ اوگرا کی سمری میں 5 سے 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ وزیراعظم نے اسے نامنظور کر کے 16 اپریل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 30, 2021
اوگرا کی سفارش کردہ قیمتیں لف ہیں۔ جو منظور نہیں کی گئیں pic.twitter.com/ngCNpmQ7Yf
یادرہے کہ 15 روز قبل حکومت کی طرف سے عوام کو ریلیف دینے کیلئے مسلسل دوسری مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 2 روپے 32 پیسے کمی کر دی گئی تھی۔