پاکستان سے رقم نکلوانے والی کمپنی براڈ شیٹ کو سنگین مقدمات کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان سے رقم نکلوانے والی کمپنی براڈ شیٹ کو سنگین مقدمات کا سامنا کرنا پڑگیا، آئل آف مین کی عدالت نے براڈ شیٹ کے لیکوڈییٹرز کو رقم قرض خواہوں کو دینے سے روک دیا، براڈ شیٹ کو یہ رقم پاکستان سے ہرجانے میں ملی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پر مقدمہ کیلئے براڈ شیٹ کو قرضہ دینے والی فرم نے ہرجانے کی تمام رقم پر حق جتا دیا، براڈ شیٹ نے آئل آف مین کی کے مین آئرلینڈ ہیج فنڈ‘ نے قرضہ حاصل کیا تھا، اس کمپنی کی پیرنٹ کمپنی وی آر کیپیٹل گروپ ہے۔وی آر گلوبل نے براڈ شیٹ پر ورجن آئرلینڈ میں مقدمہ اور کولمبیا ڈسٹرکٹ کورٹ میں پٹیشن دائر کردی، جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ براڈ شیٹ کو 2017 میں 6 ملین ڈالر قرض دیا تھا، معاہدے کے مطابق وصول شدہ رقم کے حقدار ہم ہیں۔
وی آر نے براڈ شیٹ سے 27اعشاریہ 8 ملین ڈالر طلب کرلئے، تقریباً اتنی ہی رقم براڈ شیٹ کو پاکستان سے ملی تھی، براڈ شیٹ نے پاکستان کے معاہدہ توڑنے پر ہائی کورٹ سے اس کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم حاصل کیا تھا۔براڈ شیٹ کو یو بی ایل کے اکاﺅنٹ سے 28اعشاریہ 7 ملین ڈالر کی رقم لیکویڈیٹرز کے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کی گئی، وی آر کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ کو وصول شدہ رقم ’علیحدہ مخصوص اکاﺅنٹ میں رکھنی چائیے تھی۔وی آرنے دعویٰ میں کہا کہ 8 جنوری تک 7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری واپس ملنی چاہیے تھی، کروویل مورنگ نے چار ماہ تک رابطہ نہیں کیا نہ کوئی معلومات دیں،معاہدے کی خلاف ورزی پر کروویل مورنگ براڈ شیٹ کی وصول شدہ رقم میں25 فیصد کی بھی حقدار نہیں ہے۔وی آر نے کہا کہ عدالت کروویل مورنگ کی پاکستانی وکلا ءکے ساتھ روابط کا ریکارڈ بھی ہمیں دینے کا حکم دے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ