(24 نیوز)لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے سعودی عرب میں سفیر پاکستان کا چارج سنبھال لیا۔ مختلف جماعتوں کے نمائندوں نے تعارفی ملاقات بھی کیں۔
تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر مقرر۔سفیر پاکستان بلال اکبر نے اسنادِ سفارت سعودی وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول کو پیش کیں۔
اس موقع پر بلال اکبر نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی تارکین کے اقاموں کی تجدید، جیلوں میں قید پاکستانیوں، کفیلوں کے ساتھ معاملات سمیت دیگر مسائل حل کئے جا ئینگے۔انہوں نے کہا کہ ان مسائل کی وہ خود نگرانی کرینگے اور تمام افسران سے مکمل پوچھ گچھ کی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ سفارت خانے کے خلاف شکایات کے بعد وزیراعظم کی جانب سے انکوائری کیلئے اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔دوسری جانب سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجا اعجاز واپس وطن پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں:انتظار فرمائیے اور یاد رکھیے ، ن لیگ عوام کا حق واپس ضرور لے گی۔ مریم نواز