کیلیفورنیا کے گھر پر سینکڑوں پرندوں کا حملہ۔۔فائر فائٹرز کو بلانا پڑا، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکا میں ایک خاندان اس وقت حیران اور خوفزدہ ہوگیا جب ان کے گھر کے کھلے حصوں سے پرندے گھر میں آنا شروع ہوگئے۔جب گھر کے اندرونی راستے بند کئے گئے تو پرندوں نے چمنی سے یلغار کردی۔
اہلِ خانہ نے گھر کے اندر 800 پرندے شمار کئے تھے اور اس کے بعد گنتی بند کردی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا کے علاقے ٹورنس میں کیری نامی خاتون نے بتایا کہ یہ سلسلہ 21 اپریل کو شروع ہوا اور رات کے وقت چمنی سے پرندے گھر میں گھسنا شروع ہوئے۔ اس منظر کو دیکھ کر انہیں ایلفریڈ ہچکاک کے ڈرانی فلم دی برڈز کی یاد آگئی۔
اس ضمن میں جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرندوں کی بڑی تعداد چمنی کے اوپر منڈلارہی ہے اور پھر پرندوں نے غوطہ لگایا اور چمنی کے اندر داخل ہوگئے۔ اس کے بعد کی ویڈیو میں پرندوں کو گھر کی کھڑکی کے پاس جمع ہوتا دیکھا جاسکتا ہے۔اس کے بعد خاتون نے پولیس سے رابطہ کیا تو انہوں جنگلی حیات کے محکمے سے مشورے کے بعد کہا کہ گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں کھول دی جائیں تو پرندے بھاگ جائیں گے۔ تاہم یہ ترکیب بھی بے کار ثابت ہوئی۔مدد کے لیے آنے والے ایک پڑوسی نے بتایا کہ دروازے کھولنے کے باوجود بھی پرندے گھر کے اندر ہی گھومتے رہے۔ وہ ہر کمرے اور ہرغسل خانے تک جاپہنچے اور اپنا قبضہ جما لیا۔ اس کے بعد گھروالوں نے ٹوپی والی جیکٹ اور ماسک پہن کر خود کو محفوظ بنایا۔جب پرندوں نے نے سے انکار کردیا تو مجبورا گھروالے باہر نکل آئے اور وہ رات ایک ہوٹل میں گزاری۔ اس کے بعد فائرفائٹر کی مدد سے پرندوں کو مشکل سے باہر نکالا گیا لیکن اگلے روز وہ دوبارہ لوٹ آئے اور اس بار بھی چمنی کو ہی راستہ بنایا۔ اس کے بعد فائرفائٹر نے چادروں اور شیٹوں سے پرندوں کو ایک جانب دھکیلا اور ان سب کو گھر کے عقبی دروازے سے نکال باہر کیا۔یہ تمام پرندے نقل مکانی کرکے جنوبی کیلیفورنیا سے آرہے تھے اور ایک نئے گھر کی تلاش میں تھے۔