(24نیوز)پاکستان نے زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز 374 رنز بنا لیے۔ کھیل کے اختتام پر فواد عالم ایک سو آٹھ اور حسن علی اکیس رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق پاکستان نے103 رنز بغیر کسی نقصان کے دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا۔ اوپنر عابد علی 60 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔ اظہر علی نے 36 رنز بنائے۔کپتان بابر اعظم پہلی بابر ٹیسٹ میں گولڈن ڈک پر آئوٹ ہوئے۔ اوپنر عمران بٹ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ انہوں نے 91 رنز بنائے۔ فواد عالم سنچری اسکور کی۔ وہ 108 اور حسن علی 21 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت سے T20 ورلڈ کپ کی کہاں منتقلی کا امکان۔۔جان کر آپ کا دل خو ش ہو جا ئے گا
گیند بازوں کی رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی 17 فہیم اشرف 18 ویں اور حارث روف 21 نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ پہلے ، بھارت دوسرے آسٹریلیا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان نے تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے اور جنوبی افریقا کو بالترتریب دو ایک سے شکست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:برطانوی کرکٹ ٹیم کے16سال بعددورہ پا کستان کی تا ریخ کا اعلان کر دیا گیا