(24نیوز)وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے پیپلز پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو شکست دینے پر مل کر جشن منانے کا کہہ دیا۔
ناصر حسین شاہ نے ٹوئٹر پر مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں جانے کا آپ کو پورا حق حاصل ہے اور آپ اسے ضرور استعمال بھی کریں لیکن اس سے پہلے سلیکٹڈ جماعت پی ٹی آئی کو بدترن شکست دینے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہمارے اختلافات اپنی جگہ پر ہیں لیکن مقصد ایک ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کی فتح تمام اپوزیشن کی فتح ہے، چلو جشن منائیں۔
ادھراین اے 249 میں پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل کی کامیابی کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آنے کے بعد تیر کی ایک تصویر شیئر کی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے ساتھ لکھا کہ شکریہ کراچی، ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ این اے 249 کا بھی استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔امریکی صدر کا راہ چلتے اہلیہ سے اظہار محبت، ویڈیو وائرل
انتخابی نتیجہ چیلنج ضرور کریں پہلے پی ٹی آئی کو ہرانے کا جشن نہ منالیں۔۔ناصر حسین شاہ کی مریم نواز کو دعوت
Apr 30, 2021 | 21:08:PM