شکست تسلیم کرکے اچھی اسپرٹ کا مظاہرہ کریں، چوہدری منظور کا مریم نوا ز کو جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے مریم نواز کا کراچی میں دھاندلی کے حوالے سے بیان ایسے ہی ہے کہ جیسے انہوں نے لندن میں اپنی پراپرٹیز کے حوالے سے بیان دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے مریم نواز کے ٹویٹر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے شیر اپنی شکست کو دھاندلی کی آڑ میں چھپانا بند کریں اور شکست تسلیم کریں۔
چوہدری منظور نے کہا کہ شہباز شریف کو ن لیگ کی عبرت ناک شکست کی وجہ بننے والے اپنی پارٹی کے عناصر کو شوکاز نوٹس جاری کرنا چاہئے، چوہدری منظورنے سوال اٹھایاکہ ن لیگ کے وہ 20 ہزار اضافی ووٹ کہاں گئے جو 2018 میں شہباز شریف نے حاصل کئے؟
انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے کن وجوہات کی بنیاد پر ن لیگ کو مسترد کیا، شہباز شریف کو سوچنا ہوگا۔شہباز شریف کو ن لیگ کی عبرت ناک شکست کی وجہ بننے والے اپنی پارٹی کے عناصر کو شوکاز نوٹس جاری کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: عدلیہ کے مجرموں کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے،رانا ثنا ءاللہ