(24 نیوز)خیبرپختونخوا میں بھی عید پر بازار بند رکھنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کے اعلامیہ کے مطابق این سی اوسی کے فیصلے کے مطابق 8 سے 16 مئی تک بازار بند رہیں گے،اشیائے خورونوش اور ضروری دکانوں کے علاوہ دیگر دکانیں بند رہیں گی ، میڈیکل سٹورز، تنور، دودھ اور اشیائے خوردنوش کی دکانیں کھلی رہیں گی ۔
اعلامیہ کے مطابق چاندرات کو بھی تمام بازار بند رہیں گے ،سیاحتی مقامات، بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی فی کلوقیمت میں 12روپے 39 پیسے کمی