وہی ہوا جس کا امکان تھا۔۔مفتاح اسماعیل نے بڑا کھڑا ک کر دیا

Apr 30, 2021 | 22:09:PM

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے انتخابی نتائج کو چیلنج کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے حلقہ این اے 249 کے ریٹرننگ آفیسر کو تحریری درخواست دے دی۔ مفتاح اسماعیل کی جانب سے ریٹرننگ آفیسر کو 3 درخواستیں لکھی گئی ہیں۔ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے درخواست میں حلقہ این اے 249 کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن سے بھی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ن لیگ کے امیدوار نے مطالبہ کیا ہے کہ ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشان کی جانچ پڑتال کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:انتظار فرمائیے اور یاد رکھیے ، ن لیگ عوام کا حق واپس ضرور لے گی۔ مریم نواز
خیال رہے کہ 276 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادرمندو خیل 16 ہزار156 لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار 573 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جب کہ پاک سرزمین پارٹی 9 ہزار227 اور تحریک انصاف نے 8 ہزار 922 ووٹ لیے۔غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم نے 7 ہزار 511ووٹ لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انتخابی نتیجہ چیلنج ضرور کریں پہلے پی ٹی آئی کو ہرانے کا جشن نہ منالیں۔۔ناصر حسین شاہ کی مریم نواز کو دعوت

مزیدخبریں