کام میں رکاوٹ ڈالی گئی تووزیراعظم اسمبلیاں توڑدینگے۔۔ اسد عمر کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر قومی ترقی ومنصوبہ بندی اسد عمر نے انکشاف کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان اسمبلیاں توڑسکتے ہیں۔
وفاقی وزیر اسد عمر کاکہنا ہے کہ عمران خان اس سوچ کے آدمی ہیں کہ اگر وہ یہ محسوس کریں کہ ان کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں تو وہ کرسی سے چمٹے نہیں رہیں گے۔ اگر انہیں کام نہیں کرنے دیا گیا تو وہ جب بھی مناسب سمجھیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ انہیں عمران خان کے بارے میں کوئی شک شبہ نہیں ہے، وہ اگلے چھ ماہ، ایک سال یا دو سال میں کبھی بھی اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں۔ عمران خان حکومت میں صرف طاقت کے حصول کیلئے نہیں آئے ، اگر انہیں اپنے منشور پر عملدرآمد کا فری ہینڈ نہیں دیا گیا تو وہ اسمبلیاں توڑ دیں گے۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی اپوزیشن صرف مہنگائی ہے۔ انہوں نے نئے وزیر خزانہ شوکت ترین کو ہدایت ہے کہ مہنگائی کنٹرول کریں۔
یہ بھی پڑھیں: وہی ہوا جس کا امکان تھا۔۔مفتاح اسماعیل نے بڑا کھڑا ک کر دیا