لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ، تحریک انصاف نے آئینی آپشنز پر غور شروع کردیا

Apr 30, 2022 | 00:40:AM
پاکستان تحریک انصاف، لاہور ہائیکورٹ، فیصلے، آئینی آپشنز، غور شروع کردیا،
کیپشن: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر آئینی آپشنز پر غورشروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے آئینی ماہرین نے تین آپشنز سامنے رکھ دیئے ،آئینی ٹیم نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی آئینی نکات پر بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد گورنر کو ان کے آئینی اختیارات سے آگاہ کیا گیا،گورنر پنجاب ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے استعفیٰ پر آئینی اعتراضات کر چکے ہیں ۔
آئینی ماہرین نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ گورنر ، وزیراعلیٰ کا استعفیٰ غیرقانونی قرار دے کر ان کی پوزیشن بحال کر سکتے ہیں ،گورنر وزیراعلیٰ کے انتخاب کو غیر آئینی قرار دیکر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں ۔
آئینی ماہرین نے دوران بریفنگ کہاکہ گورنر وزیراعلیٰ کے دوبارہ انتخاب کا حکم دے سکتے ہیں ،ذرائع کے مطابق انٹراکورٹ اپیل کے حوالے سے بھی آئینی ماہرین نے بریف کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا حمزہ شہباز کے حلف سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ