لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لوں گا، راجہ پرویز اشرف

Apr 30, 2022 | 00:53:AM

(24 نیوز)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے پر کہاہے کہ منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے آج حلف لوں گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو سیکرٹری قانون کا مراسلہ موصول ہو گیا، سپیکر راجہ پرویز اشرف نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کیا ہے،معزز لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر آج حلف آئین اور قانون کی مطابق منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ، تحریک انصاف نے آئینی آپشنز پر غور شروع کردیا

مزیدخبریں