آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں پولیو کے خاتمے اور کورونا پرپاکستان کے عزم سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق بل گیٹس نے انسداد پولیو مہم کے دوران پاک آرمی کی حمایت کی تعریف کی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک قومی مقصد ہے جس کا سہرا اس عمل میں شامل تمام افراد کو جاتا ہے،قومی ردعمل این سی او سی کے تحت وسائل کے استعمال سے ممکن ہوا،آرمی چیف نے کہاکہ پولیو سے پاک پاکستان قومی مقصد ہے، اس کا کریڈٹ متعلقہ افراد کو جاتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ، تحریک انصاف نے آئینی آپشنز پر غور شروع کردیا