خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست کے متعلق ہوش ربا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) احسن جمیل گجر نے 2کروڑ بخشوانے اور فرح خان کے 33کروڑ کا کر لیا لیکن بہانہ یہ بنایا کہ ہم دونوں غیر سیاسی شخصیات ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان نے عمران خان کی ایمنسٹی اسکیم سے 33 کروڑ روپے جبکہ ان کے شوہر احسن جمیل گجر نے 2 کروڑ روپے بخشوا لیے۔
احسن جمیل گجر نے اعتراف بھی کر لیا لیکن بہانہ یہ بنایا کہ ہم دونوں غیر سیاسی شخصیات ہیں۔انھیں شہباز گل کا ٹوئٹ یاد دلایا گیاکہ فرح گجر پی ٹی آئی کی رکن ہیں جبکہ خود احسن جمیل ضلع کونسل کے چیئرمین رہے۔
احسن جمیل گجر نے کہا کہ وہ دو تین ہفتوں میں پاکستان آ کر تحقیقات کا سامنا کریں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے 2018 کے بعد فرح گجر کے اثاثوں میں غیر معمولی اثاثوں کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیا آئینی بحران:صرف دعوت نامہ ملنے والے افراد گورنر ہائوس جا سکیں گے