(24 نیوز) نئی حکومت میں اختیارات نہ ملنے پرجہانگیرترین گروپ میں اختلافات پیدا ہونا شروع ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق سید اکبر نوانی اور دیگر اراکین کو شکوہ ہے کہ عون چودھری اور نعمان لنگڑیال گروپ کو ہائی جیک کر رہے ہیں، گروپ کوساتھ لے کر چلنے کی بجائے خود فائدے حاصل کرنےمیں مصروف ہیں ۔
موجودہ صورتحال میں سید اکبر نوانی نے جہانگیر ترین سے آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کے لیے اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جہانگیر ترین وطن واپس پہنچ گئے، شہبازشریف سے ملاقات جلد متوقع
واضح رہے کہ عون چوہدری مرکز میں پُرکشش عہدہ لینے کے بعد اب اپنے ایم پی اے بھائی امین چودھری کو بھی پنجاب میں اچھا عہدہ لے کر دینے کے لیے کوشاں ہیں ،جبکہ نعمان لنگڑیال خوداقتدار کی دوڑ میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک کے بعد سکولوں کیلئے نئے اوقات کار جاری