حمزہ شہباز کا حلف رکوانے کیلئے پی ٹی آئی نے ایک اورقدم اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا حلف رکوانے کیلئے تحریک انصاف کے ارکان نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی۔
انٹرا کورٹ اپیل میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس میں مسلم لیگ ن نے پولیس کو داخل کرایا،پی ٹی آئی ارکان کا انٹرا کورٹ اپیل میں کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کو پارلیمانی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں، ہائی کورٹ کا 29 اپریل کا حکم آئین کے مطابق نہیں،انٹرا کورٹ اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ سنگل بینچ کے فیصلے میں صدر اور گورنر کے خلاف ریمارکس دیے گئے، آئین کے تحت صدر اور گورنر کسی عدالت کو جوابدہ نہیں،پی ٹی آئی ارکان نے انٹرا کورٹ اپیل میں یہ بھی کہا ہے کہ لارجر بینچ سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔
تحریک انصاف کے وکیل اظہر صدیق نے لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے دفاتر کھل چکے ہیں، رات کو اپیل دائر کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہوئی،انہوں نے بتایا کہ اپیل دائر کی جا چکی ہے، آج ہی سماعت کی استدعا کی ہے، لاہور ہائی کورٹ کے تینوں فیصلے ایک دوسرے سے مختلف ہیں،اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پچھلے فیصلوں میں صدر اور گورنر کو نوٹس نہیں ہوئے، آئینی طور پر اب حلف نہیں ہو سکتا،لارجر بینچ سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی کا لاہور ہائیکورٹ کاحکم ماننے سے انکار