گورنر ہاؤس پرغنڈوں کا قبضہ ، گورنر پنجاب نے صدر عارف علوی کو خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے صدر عارف علوی سے خط کے ذریعے رابطہ کیا اور کہا کہ گورنر ہاؤس پر پنجاب پولیس کے ذریعے غنڈوں نے قبضہ کر لیا ہے ، فوری طور پر صدر مملکت رینجرز کی نفری بھجوائیں۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ اجازت کے بغیر گورنر ہاؤس میں سینکڑوں اہلکار بھیجے گئے، گورنر ہاؤس پر انتظامی طور پر آئین شکنی کی گئی، گورنرہاؤس میں ہونیوالی آج کسی سرگرمی کو گورنر کی اجازت حاصل نہیں، گورنر پنجاب عمر سرفرا زچیمہ نے صدر مملکت سے درخواست کی ہے کہ فوری طور پر رینجرز کی نفری گورنر ہاؤس پنجاب بھیجی جائے ۔
،گورنرپنجاب کا مزید کہنا تھا کہ گورنرہاؤس میں حلف برداری کی اجازت نہیں دی، نئی صورتحال میں غنڈوں کےزورپرتقریب کاانعقادمجرمانہ فعل ہے، فوری طورپرگورنرہاؤس خالی نہیں کرتےتوذمہ دارچیف سیکرٹری،آئی جی ہوں گے،انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان گورنرہاؤس میں غنڈہ گردی کانوٹس لیں،غیرآئینی طورپرجعلی وزیراعلیٰ سےحلف کاڈرامہ رچایاجارہاہے۔
عمر سرفراز چیمہ نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کے انتظامات ختم کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا ن لیگ کےغنڈوں نےگورنرہاؤس پرقبضہ کرلیاہے، یہ میرا گھر ہے اس میں کسی کو گھسنے نہیں دوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کا حلف رکوانے کیلئے پی ٹی آئی نے ایک اورقدم اٹھا لیا