پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا۔حمزہ شہباز کا حلف رکوانے کی اپیل مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور ہائیکور ٹ نےحمزہ شہباز کا حلف رکوانے کیلئے تحریک انصاف کی انٹرا کورٹ اپیل پر اعتراض عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس نے سنگل بینچ کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی لف نہ کرنے کا اعتراض لگایا۔ پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق نے کیس کو بطور اعتراض کیس فکس کرنے کی استدعا کر دی۔
اپیل میں سنگل بینچ کے حلف سے متعلق فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:اختیارات کی جنگ۔ ترین گروپ میں اختلافات بڑھ گئے
واضح رہے کہ حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب کچھ دیر بعد گورنرہاوس میں ہوگی ۔حالات کے پیش نظر گورنر ہاوس سمیت شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:مسجد نبویؐ واقعہ! پیپلز پارٹی نےاحتجاج کااعلان کردیا