بحالی کے بعد بزدار کابینہ کا اجلاس۔ اعلامیہ جاری

Apr 30, 2022 | 12:08:PM

 (24 نیوز) گورنر پنجاب کی جانب سے عثمان بزدار  کی بحالی کے بعد بزدار کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کا اجلاس گورنر کے احکامات کے تحت ہوا جس میں کابینہ نے گورنر ہاؤس میں پید اشدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گورنرپنجاب کے آئینی احکامات کی موجودگی میں حمزہ شہباز کا حلف مزیدآئینی بحران پیدا کرےگا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اجلاس کی آئینی اورقانونی حیثیت مسلمہ ہے،کابینہ نے حمزہ شہباز کے الیکشن کو متنازع اور غیر قانونی و غیرآئینی قرار دیا ہے، گورنر پنجاب کے احکامات کی تشریح کے لیے عدالت عالیہ ہی مناسب فورم ہے،عدالت سے تشریح کے لیے رجوع کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حمزہ شہبازوزیراعلیٰ پنجاب بن گئے

 پی ٹی آئی کے ایم پی ایز  کا کہنا تھا کہ بحران سے بچنے کے لیے ہمیں عدالتی احکامات  کا انتظار  کرنا چاہیے، انتظامیہ فریق نہ بنے، پولیس کےذریعےگورنرہاؤس پرچڑھائی، قبضہ اورفسطائیت نہ کرے۔ 

یہ بھی پڑھیں:اختیارات کی جنگ۔ ترین گروپ میں اختلافات بڑھ گئے

مزیدخبریں