بڑی خبر۔ عثمان بزدار سے پروٹوکول واپس لے لیا گیا

Apr 30, 2022 | 12:39:PM

(24نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پروٹوکول واپس لے لیا گیا ، کابینہ اجلاس کے بعد پنجاب اسمبلی سے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا پروٹوکول واپس لے لیا گیا ہے اور وہ کابینہ اجلاس کے بعد بغیر اسکواڈ کے ہی اسمبلی سے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

 اس سے قبل گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے پنجاب کابینہ کو بحال کردیا تھا۔کابینہ بحال ہونے کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کابینہ اجلاس کی صدارت کی جس میں حمزہ شہباز کے حلف غیر آئینی قرار دیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:اختیارات کی جنگ۔ ترین گروپ میں اختلافات بڑھ گئے

کابینہ اجلاس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز کا الیکشن بھی غیر قانونی اور غیر آئینی تھا اور حلف بھی غیر آئینی ہے، انتظامیہ موجودہ صورتحال میں فریق نہ بنے، پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کی طرف سے ہائیکورٹ میں اپیل زیر سماعت ہے، بحران سے بچنے کے لیےعدالتی احکامات کا انتظار کرنا چاہیے۔
 یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا۔حمزہ شہباز کا حلف رکوانے کی اپیل مسترد

مزیدخبریں