(ویب ڈیسک)7بچوں کی ماں 50سالہ خاتون عشق کے ہاتھوں مجبور ہو کر 20سالہ لڑکے کے ساتھ بھاگ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں یہ واقعہ چھتر پور کے قریب پیش آیا جہاں گندم کی کٹائی کے دوران 50 سالہ خاتون کی 20 برس کے نوجوان سے قربتیں بڑھیں اور اس کے بعد 20 اپریل کو دونوں گھر سے بھاگ گئے۔
واضح رہے خاتون کے 55 سالہ شوہر کے مطابق ان کی شادی کو 35 برس ہوچکے ہیں اور ان کے سات بچے ہیں۔ ان کی دو بیٹیوں کی شادیاں ہوچکی ہیں ۔ ان کی بیوی کے گھر سے بھاگنے کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ وہ جاتے ہوئے گندم کی کٹائی کی مزدوری کے طور پر ملنے والی رقم بھی ساتھ لے گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گرمی کے اثرات سے کیسا بچا جائے؟