معروف بھارتی گلوکار انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) برطانوی نژاد بھارتی معروف گلوکار ترسیم سنگھ سینی المعروف ’تاز‘ 54برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق 90 کی دہائی کے مشہور بھارتی گلوکار، ’ آج میرے یار کی شادی ہے‘ سے شہرت پانے والے تاز ہرنیا کی شکایت کے سبب انتقال کر گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاز کو طویل عرصے سے ہرنیا کی شکایت تھی جس کے نتیجے میں اُنہیں دو سال قبل ڈاکٹروں کی جانب سے آپریشن تجویز کیا گیا تھا لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے یہ آپریشن ملتوی کر دیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرنیا بڑھنے کے سبب تاز کی حالت رواں سال مارچ کے آغاز سے ہی کافی تشویش ناک تھی اور وہ کوما میں چلے گئے تھے۔
بعد ازاں مارچ کے وسط میں تاز کوما کی صورتحال سے باہر نکل آئے تھے اور حوش و حواس میں تھے، یہ گلوکار تاز کی صحت یابی کی ایک مثبت علامت سمجھی جا رہی تھی۔
واضح رہے کہ ہر دلعزیز گلوکار کا اصل نام ترسیم سنگھ سینی تھا جنہیں اس سے قبل جانی زی کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔
تاز کو 1989ء میں اپنے البم ’ہٹ دی ڈیک‘ سے شہرت ملی تھی، اُن کے گائے ہوئے گانے ’پیار ہو گیا‘ ’نچاں گے ساری رات‘ اور ’گلاں گوریاں‘ سے بے حد مقبول ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 7بچوں کی ماں 50سالہ خاتون کا 20سالہ لڑکے سے عشق سر چڑھ کر بولنے لگا