(ویب ڈیسک)بھارتی فلمساز فرح خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ میرا نیا ہیرو سستے میں مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق فرح خان نے قومی کرکٹر شعیب ملک اور اُن کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے بیٹے کو اپنی فلم کے لیے سائن کرلیا۔فرح خان نے انسٹاگرام پر اپنی اور اذہان کی ایک دلکش تصویر شیئر کی ہے، جو ہاتھ میں 500 روپے کا نوٹ پکڑے ہوئے ہے۔
اُنہوں نے لکھا کہ میں نے اس پیارے بچے اذہان کو صرف 500 روپے میں سائن کیا ہے۔
فلمساز نے ثانیہ مرزا سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ رعایت کے لیے شکریہ۔
فرح خان کے 'نئے ہیرو' نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سب کا دل جیت لیا ہے، ثانیہ مرزا بھی خوش نظر آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی گلوکار انتقال کر گئے