وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھاتے ہی حمزہ شہباز نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف نےحلف اٹھاتے ہی فوری طور پر کابینہ تشکیل دینے کیلئے مشاورت شروع کردی۔ کس جماعت کو کتنی اور کون کونسی وزارتیں ملیں گی ؟ اہم تفصیلات 24نیوز نے حاصل کرلیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی طرف سے 2مرحلوں میں مختصرکابینہ تشکیل دینےپرغور کیا جارہا ہے۔ پہلےمرحلے میں ن لیگ کے اتحادیوں کووزارتیں دی جائیں گی۔ شہبازشریف دور کےسابق وزراکووہی قلمدان سونپےجائیں گے،میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کانام بھی وزارت کے لئے زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ وزیرتعلیم کیلئے رانامشہوداحمد اور وزیرخوراک کیلئے بلال یاسین کا نام زیرغور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈر کس چیز کا۔۔؟عثمان بزدار ڈٹ گئے۔اہم خبر سامنے آ گئی
خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کو صحت کی وزارت ملےگی جبکہ پیپلزپارٹی سے سید حسن مرتضی اور علی حیدر گیلانی وزیر ہوں گے۔ محسن جگنو کا نام بھی وزارت کےلئے زیر غور ہے جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی کا عہدہ ترین گروپ کو دیا جائے گا۔