صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری اعتراض لگا کر واپس بھجوا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری اعتراض لگا کر وزیراعظم آفس واپس بھجوا دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے 15 اپریل کو عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیجی تھی ،جس پر قانونی ماہرین نے گورنر پنجاب کو ہٹانے پر اعتراض لگانے کی سفارش کی ۔
وزیراعظم آفس کا کہناہے کہ ایوان صدر سے واپس بھیجی گئی سمری تاحال موصول نہیں ہوئی،ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم اعتراض دور کرکے سمری دوبارہ صدر کو بھجوائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کی جہانگیر ترین سے ملاقات، بڑے عہدے دینے کا فیصلہ