(24 نیوز) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی وقار خان انتقال کرگئے۔
اے این پی سوات کے مطابق وقار خان کا انتقال حرکت قلب بند ہوجانے سے ہوا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج رات ساڑھے نو بجے ادا کی جائےگی۔
خیال رہے کہ وقار خان 2018 کے عام انتخابات میں پی کے 7 سوات سے عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے تھے،وقار خان اس سے پہلے بھی متعدد بار ممبر صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری اعتراض لگا کر واپس بھجوا دی