وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

Apr 30, 2022 | 20:04:PM
وزیراعظم شہباز شریف, متحدہ عرب امارات پہنچ گئے،
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے، وزیر انصاف عبداللہ بن سلطان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد ایک روزہ دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے،جہاں ان کا وزیرانصاف عبداللہ بن سلطان نے استقبال کیا۔ مفتاح اسماعیل، شاہ زین بگٹی ،مریم اورنگزیب ، خالد مقبول صدیقی، محسن داوڑبھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ۔
وزیراعظم شہبازشریف یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زیدالنہیان سے ملاقات ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: اے این پی کے رکن اسمبلی وقار خان انتقال کر گئے