کن ممالک میں آج روزہ اور کہاں عید منائی جائیگی؟ اہم خبر جانیے

Apr 30, 2022 | 20:11:PM

(24 نیوز)سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا،سعودی عرب میں عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو منائی جائے گی ۔
سعودی سپریم کورٹ کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس ہوا لیکن کہیں سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی،سعودی سپریم کورٹ کے مطابق رمضان المبارک 30 روزوں پر مشتمل ہو گا،سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب میں عید الفطر 2 مئی بروز پیر کو منائی جائے گی۔
ادھر متحدہ عرب امارات میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا،یو اے ای میں بھی عید2 مئی کو منائی جائے گی،ترکی ، عراق اور مصرمیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ان ممالک میں بھی عید2 مئی کو منائی جائے گی،کویت اور قطر میں بھی آج  روزہ ہوگا، عیدالفطر2 مئی کو منائی جائے گی۔
دوسری جانب سنگاپور میں شوال کا چاند نظر آگیا، عید الفطر آج  ہو گی جبکہ آ ٓسٹریلیا میں بھی آج عید کا اعلان کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کردیا

مزیدخبریں