عید الفطر، سندھ حکومت کا قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سندھ حکومت کی جانب سے عید الفطر کے موقع قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کے اعلان کے بعد صوبے بھر کی جیلوں سے مختلف اضلاع کے 221 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔
رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے مطابق کراچی ضلع جنوبی سے 33 قیدیوں کو رہا کیا گیا جبکہ ضلع غربی سے ایک اور ملیر سے 24 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے،رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کا مزید کہناتھا کہ حیدرآباد سے 33 ،بدین سے 14 اور دادو سے 16 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے، میٹھی سے 17 اور میر پور خاص سے 30 قیدیوں کو رہائی ملی، شہید بے نظیر آباد سے 12 اور خیرپور سے 11 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزاؤں میں 180 دن سے چھ ماہ کی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے شوال کے چاند سے متعلق اہم اعلان کردیا