فخر زمان نے بابر سمیت تمام ایشین بیٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم بیٹر فخر زمان نے ون ڈے کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے۔ انہوں نے یہ سنگ میل نیوزی لینڈ کیخلاف دو سرے ون ڈے میچ کے دوران عبور کیا۔
پاکستانی بیٹر 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیز ترین ایشین بیٹر بن گئے ہیں۔ فخر زمان نے 67 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔
Celebrating in style!
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 29, 2023
When you've hit 3,000 ODI runs ????????#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/RuTS20zJEQ
اس کے علاوہ فخر زمان 3 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے مشترکہ دوسرے تیز ترین پلیئر بھی ہوگئے۔ ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ نے بھی 67 اننگز میں تین ہزار رنز مکمل کیے تھے۔
جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 57 اننگز میں 3 ہزار ون ڈے رنز مکمل کیے ہیں۔ پاکستان کے بابر اعظم نے 68، ویسٹ انڈیز کے ویو رچرڈز نے 69 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں فخر نے شاندار سنچری کرکے فخر نے یہ سنگ میل عبور کیا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں بھی فخر زمان نے سنچری کی تھی اور پاکستان کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
???? RECORD ALERT ????@FakharZamanLive completes 3️⃣,0️⃣0️⃣0️⃣ runs in ODIs ????#PAKvNZ | #CricketMubarak pic.twitter.com/jLHA3F0Mkf
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 29, 2023
فخر زمان مسلسل تین ون ڈے سنچریاں بنانے والے بھی چوتھے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔
فخر زمان نے رواں برس جنوری میں کراچی میں نیوزی لینڈ ہی کیخلاف ہونے والی تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں بھی سنچری کی تھی۔