حاجیوں کا کوٹہ فائنل نہ ہونے پر ایئرلائنز کو فلائٹ آپریشن مرتب کرنے میں مشکلات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزارت مذہبی امور کی طرف سے تاخیر کے باعث حاجیوں کا کوٹہ فائنل نہ ہوسکا ،پی آئی اے سمیت ایئرلائنز کو حج فلائٹ آپریشن مرتب کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ایئر لائنز ذرائع کاکہناہے کہ تاحال وزارت مذہبی امور نے اس سال حاجیوں کی تعداد فراہم نہیں کی، کوٹے سے کم حاجیوں کی تعداد کے باعث وزارت مذہبی امور نے تاحال نئی تعداد سے ائیر لائنز آگاہ نہیں کیا، پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائنز کو پریشانی کا سامنا ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ وزارت مذہبی امور کی طرف سے پلان نہ ملنے پر حج فلائٹ آپریشن کا فائنل پلان مرتب کرنے میں ایئرلائنز کو مشکلات ہیں، پی آئی اے سمیت حج فلائٹ آپریشن سے متعلق ایئرلائنز کو وزارت مذہبی امور کی طرف سے تفصیلات کا انتظار ہے۔
ذرائع کا مزید کہناہے کہ اس سال پاکستان سے کوٹے سے بہت کم حاجیوں کے جانے کا امکان ہے، سعودی حکومت نے اس سال پاکستان کو ایک لاکھ 79 ہزار حاجیوں کا کوٹہ دیا تھا،لیکن حج لاگت دگنی ہونے سے درخواستیں کم موصول ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: فخر زمان نے بابر سمیت تمام ایشین بیٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا