شاہ رخ سری نگر میں مداحوں میں گِھر گئے، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)شاہ رخ خان سری نگر ائیر پورٹ پر مداحوں کی سیلفیز میں گھر گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پرو ائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطا بق بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اپنی فلم "ڈنکی" کی شوٹنگ کےلیے سری نگر گئے تو مداحوں نے ایئرپورٹ پر سیلفیز کیلئے انہیں گھیرے میں لے لیا۔
شاہ رخ خان شوٹنگ مکمل کرکے واپس ممبئی پہنچ چکے ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر ان کی سری نگر میں مداحوں کے ساتھ تصاویر اور سیلفیز شیئر ہونے کا سلسلہ جاری بھی جاری ہے۔
تاہم اس وقت شاہ رخ خان کی وہ ویڈیو زیر گردش ہے جس میں انہیں مداحوں نے ایئرپورٹ پر گھیرے میں لیا، سیکیورٹی نے انہیں مداحوں کے ہجوم سے باہر نکالا۔
SRK fan frenzy at Srinagar Airport ????#ShahRukhKhan???? #SRK???? #Dunki #Jawan pic.twitter.com/umsKWWRdA6
— SRK's Vasim (@iamvasimt) April 28, 2023
واضح رہے کہ فلم "ڈنکی" میں شاہ رخ خان کے مقابل تاپسی پنو نظر آئیں گی، فلم کا اعلان 2022 میں کیا گیا تھا جبکہ ریلیز رواں برس کی جائے گی۔