(ویب ڈیسک) کراچی میں سابق پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ میں رشتے کے تنازع پر سابق پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے ماجد نامی نوجوان کو قتل کردیا، مقتول ماجد حسین نجی ہسپتال میں او ٹی ٹیکنیشن تھا، پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بورے والا، 10 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالا ملزم پولیس حراست میں ہلاک
پولیس کے مطابق مقتول ملزم کی بیٹی سے شادی کرنا چاہتا تھا، جھگڑے کے دوران ملزم نے فائرنگ کرکے ماجد کو قتل کیا ہے، گرفتار ملزم سے مزید پوچھ گچھ کر رہے ہیں جبکہ لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماجد کو سینے پر گولی ماری گئی ہے جبکہ نوجوان پر فائرنگ سے قبل تشدد بھی کیا گیا اور فون کرکے بلوایا گیا تھا۔