(ویب ڈیسک) رحیم یارخان ميں پولیس کا کچہ گرینڈ آپریشن 22 روز میں داخل ہوگيا۔ آپريشن ميں تين شہريوں کو اغوا ہونے سے بچا ليا گیا ہے۔
پولیس کےمطابق تینوں شہری سندھ کے خطرناک کچے کےعلاقے میں جا رہے تھے، شہری موبائل فون سے رابطے پر ٹریپ سے سستا ٹریکٹر خریدنے کے لالچ میں پہنچے۔ 3 شہریوں کو اغواء ہونے سے بچا لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: شکار پور،کچے کے علاقے میں آپریشن, ایک مغوی بازیاب
پولیس نے کچہ آپریشن میں کلیئر کروائےگئےعلاقوں میں گشت شروع کردیا۔ پولیس اور کچہ کریمینلز کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ اس آپریشن میں 7 ڈاکو ہلاک،28 گرفتار ہوئے جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔