(روزینہ علی،کومل اسلم)گرج چمک،تیز آندھی،بارش ،محکمہ موسمیات نے کسانوں کیلئے خطرے کی گھٹی بجادی ۔
اسلام آباد میں شام یا رات کے دوران چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، شام یا رات کے دوران چترال، دیر، سوات، کالام ، سیدوشریف، ایبٹ آباد، میں تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بعض مقامات پر آندھی اور بارش کے امکانات ہیں لیکن زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بہاولپور،رحیم یار خان،راجن پور،ڈیرہ غازی خان ،ملتان ، اوکاڑہ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،ساہیوال،لاہور،سیالکوٹ، بہاولنگر ، راولپنڈی، ناروال ، گجرانوالہ ، گجرات ،اٹک، جہلم ، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، کوئٹہ، قلات، خضدار، زیارت، بارکھان، چمن، پشین، نوشکی، نوکنڈی اور دالبندین میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،سندھ کےبیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، عمر کوٹ، بدین، ٹھٹھہ، کراچی، حیدرآباد ، خیر پور ، سکھر اور شہید بینظیر آباد میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
ضرور پڑھیں :لیک آڈیو میں آواز میرے بیٹے کی ہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی تصدیق
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔
لاہور شہر میں موسم کا جارحانہ انداز ، فضا میں ٹھنڈک برقرار،گزشتہ رات کی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،آئندہ 24 گھنٹے کے دوران 5 فیصد بارش برسنے کا امکان ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ بارشیں منگل کے روز سے شہر میں برسیں گی ، ؒشہر کا موجودہ درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا،کم سے کم درجہ حرارت 21،زیادہ سےزیادہ 34ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔