ریلیاں،لانگ مارچ،پی ٹی آئی نے حکومت کو خبر دار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خادم)تحریک انصاف نے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں اپنی حکمت عملی مرتب کر لی،تحریک انصاف نے مذاکرات کی ناکامی پر بڑی تحریک اور لانگ مارچ کاعندیہ دیدیا۔
مذاکراتی ٹیم کے اہم رکن فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے،مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے،یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے اور تحریک انصاف خاموش بیٹھ جائے،مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کیلئے تیار ہو جائیں۔
ضرور پڑھیں :بجٹ کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرنا ہمیں قبول نہیں: عمران خان کا اعلان
انہوں نے کہا ہے کہ تحریک کا آغاز کل لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں ریلیوں سے ہو رہا ہے،اس کا نقطہ عروج ایک تاریخی لانگ مارچ ہو گا۔
تحریک انصاف مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے لیکن ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کرلی ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے اور تحریک انصاف خاموش بیٹھ جائے مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کیلئے تیار ہو جائیں، تحریک کا آغاز کل…
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 30, 2023