کسی کو غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی:وزیر اعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ کسی کو غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی، میں مدینہ میں ہوں اور تمام تفصیلات حاصل کر رہا ہوں۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چودھری سالک حسین کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو غیر قانونی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی، میں مدینہ میں ہوں اور تمام تفصیلات حاصل کر رہا ہوں۔ یہ جان کر افسوس ہوا کہ ٹیم چودھری پرویز الہیٰ کو گرفتار کرنے گئی لیکن چودھری شجاعت کے گھر پر دھاوا بول دیا ۔
No Illegal action will be allowed by anyone ,
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) April 30, 2023
I am in Medina and getting all the details. Appalled to know that team went to arrest Ch Pervaiz Elahi but stormed Ch Shaujaat’s House in which Ch Salik Hussain got injured. Law should take it’s course https://t.co/tT0km3KQ7j
گزشتہ روزچودھری پرویز الہیٰ کی گرفتاری کے دوران سالک حسین زخمی ہوئے تھے، پولیس نے سالک حسین کے گھرانے کا دروازہ بھی توڑنے کی کوشش کی تھی۔
اس سے قبل سالک حسین نے ٹویٹ کیا تھا کہ پرویز الٰہی صاحب کی سالی جو میری پھپھو ہیں، نے پولیس کو بتایا کہ پرویز الٰہی صاحب ہمارے گھر موجود ہیں اور کہا وہ اندر ہی ہیں، توڑو دروازہ۔ پولیس نے جو کیا سو کیا لیکن اپنوں نے بھی کم نہیں کیا۔
پرویز الٰہی صاحب کی سالی جو میری پھپھو ہیں، نے پولیس کو بتایا کہ پرویز الٰہی صاحب ہمارے گھر موجود ہیں اور کہا وہ اندر ہی ہیں، توڑو دروازہ۔ پولیس نے جو کیا سو کیا لیکن اپنوں نے بھی کم نہیں کیا۔ pic.twitter.com/NbyxR24VDg
— Salik Hussain (@ChSalikHussain) April 29, 2023