کشمیری شہری کی ہلاکت پر پردہ ڈالتے ہوئے بھارتی صحافیوں کی فون کال لیک

Apr 30, 2023 | 11:47:AM

(احمد منصور) بھارتی پولیس کے تشدد سے کشمیری کی شہادت کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوششیں بے نقاب ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا نے بھی مذکورہ کشمیری کی موت کو خودکشی قرار دینے میں بھرپور کردار ادا کیا تاہم صحافی کی آڈیو لیک نے بھانڈا پھوڑ دیا۔آڈیو لیک میں بھارتی صحافی منیش شرما کو اپنے ماتحت کو حقائق مسخ کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بھی اب تک اس واقعے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت جمہوریت کے نام پر دھبہ، پاکستان کے بھولے بھٹکے پناہ گزینوں کے 70 مکانات مسمار

دوسری جانب مقتول کے اہلِ خانہ نے واقعے سے متعلق مجسٹریٹ کی انکوائری رپورٹ رد کردی اور کہا کہ تحقیقات میں حقائق کو مسخ کیا گیا۔

مقتول مختار شاہ کے بھائی کے مطابق 50 سالہ مختار کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، اسے پولیس نے تشدد کرکے شہید کیا۔

اس سے قبل مختار شاہ کا بھارتی پولیس کی جانب سے خود پر ہونے والے تشدد سے متعلق ویڈیو بیان بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔

واضح رہے کہ مختار شاہ کو پونچھ دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام میں 21 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں