پاکستان شاہین کرکٹ ٹیم زمبابوے کیلئے روانہ

Apr 30, 2023 | 12:14:PM

(احمد رضا، اسپورٹس ڈیسک) دورہ زمبابوے کیلئے پاکستان شاہین کرکٹ ٹیم براستہ دبئی ہرارے روانہ ہوگئی۔

کھلاڑیوں نے سیریز سے قبل کراچی میں 2 ہفتے کا تربیتی کیمپ کیا جہاں کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور بولنگ کی مشقین کیں جبکہ میر حمزہ اور شاہنواز دھانی انجری کے بعد نیٹ میں فٹ نطر آئے۔

یہ بھی پڑھیے: دوسرا ون ڈے، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

صاحبزادہ فرحان انجری کا شکار ہوکر باہر ہوگئے جبکہ انکی جگہ صائم ایوب کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

عمران بٹ کی قیادت میں شاہینز 3 سے 7 مئی تک زمبابوے کیخلاف 2 ٹیسٹ اور 6 ون ڈے میچز کھیلیں گے۔

مزیدخبریں